Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کو لوٹنے کے الزام میں دو شہری گرفتار

غیر ملکیوں کو زدوکوب کرکے 10 ہزار ریال چھین لیے تھے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں پولیس نے قصیم ریجن میں غیر ملکیوں کو لوٹنے کے الزام میں 2 سعودیوں کو گرفتار کیا ہے۔
ریجنل پولیس ترجمان کرنل بدر السحیبانی نے سعودی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے نواحی اور دیگر علاقو ں میں نامعلوم افراد خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکارظاہر کر کے غیر ملکیوں سے نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ لیتے ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کی گرفتار کےلیے جامع حکمت عملی مرتب کی تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیاجاسکے۔
کرنل بدر السحیبانی نے مزید کہا کہ پولیس کی مخصوص ٹیمیں دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئیں جو راہگیروں سے شناختی دستاویزات طلب کرنے کے بعد ان کےپاس موجود نقد رقم اور قیمتی اشیا چھین لیتے تھے۔ ملزمان نے 2 غیر ملکیوں کو زدوکوب کرکے ان سے 10 ہزار ریال بھی چھین لیے تھے۔
ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور لوٹ مارکا مقدمہ درج کرنے ان کا کیس پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کو ارسال کر دیا گیاہے جہاں سے چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

شیئر: