Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وژن 2030 کے تحت ’سمارٹ مکہ ہیکاتھون‘ انیشیٹو کا آغاز

اس کا مقصد رہائشیوں اور زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔( فوٹو: سیدتی)
مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے سرکاری و نجی شعبے کے تعاون سے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت ’سمارٹ مکہ ہیکاتھون‘ اقدام کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اقدام کا مقصد مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بہتر بناتے ہوئے رہائشیوں اور زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنا ہے۔
رائل کمیشن اتھارٹی کا کہنا ہے’ یہ اقدام مختلف مراحل پر مشتمل ہو گا جس کا ابتدائی مرحلہ مصنوعی ذہانت کے پروگراموں کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ سمارٹ سلوشنز کو جلد قابل عمل بنایا جائے۔‘
’سمارٹ مکہ ہیکاتھون‘ کے حوالے سے اتھارٹی نے بتایا کہ رواں سال ہجری 1447 میں مکہ مکرمہ کی مختلف شہری ترقی کی ترجیحات کی عکاسی کی جائے گی جن میں سرفہرست شہری منصوبہ بندی شامل ہے۔
سمارٹ تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خاص کر مختلف سیزن (عمرہ اور حج ) میں شہری امور کو آسان بنانے کے لیےجامع منصوبوں کو پیش کیا جائے گا۔
اتھارٹی نے یقین دہانی کی کہ ھیکاتھون منفرد افکار و آرا کو پیش کرنے کا اوپن پلیٹ فارم ہوگا جن پرعمل کرتے ہوئے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

شیئر: