Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسک نہ دینے پر تین فارمیسیاں بند

وزارت صحت نے ’طمنی‘ ایپ متعارف کرایا ہے- فوٹو اخبار 24
سعودی وزارت صحت نے ملک کے مختلف علاقوں میں صارفین کو ماسک فراہم نہ کرنے والی فارمیسیاں بند کردی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بیان جاری کیا ہے کہ 'تینوں فارمیسیاں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو حفاظتی ماسک فراہم کرنے میں مسلسل بہانے کررہی تھیں۔ شکایات کی تصدیق ہوجانے پر تینوں کو بند کردیاگیا۔'

فارمیسیاں ماسک کی فراہمی میں بہانے سے کام لے رہی تھیں- فوٹو اخبار 24

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے ’طمنی‘ ایپ متعارف کرائی ہے۔ اس کی بدولت یہ پتہ چل جاتا ہے کہ کس شہر، قصبے، محلے اور سڑک پر کس فارمیسی میں حفاظتی ماسک، سینیٹائزر اور مطلوبہ ادویہ موجود ہیں یا نہیں۔
اس ایپ کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے متعلقہ فارمیسیوں کا صحیح پتہ بھی صارفین کو مل جاتا ہے۔
سعودی وزارت صحت، وزارت داخلہ اور وزارت بلدیات و دیہی امور کورونا کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردارادا کررہی ہیں۔
کسی بھی ایسے ادارے کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت روا نہیں رکھی جارہی جو مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں ضروری ادویہ اور طبی لوازمات کی فراہمی میں غفلت اور دھوکہ دہی کرے۔۔

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: