Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی وزرائے صحت کے اجلاس میں اہم فیصلے

ہنگامی وڈیو اجلاس میں کورونا کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) وزرائے صحت نے بدھ کو سعودی عرب کی صدارت میں ہنگامی ویڈیو اجلاس میں کورونا کی تازہ صورتحال پر غور کیا ہے۔
کورونا وائرس کے علاج اور اس سے بچاؤ سے متعلق تازہ ترین صورتحال، انتظامات اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جی سی سی وزرائے صحت نے وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں خلیجی ممالک کی کاوشوں میں یگانگت پیدا کرنے، تعاون جاری رکھنے اور حالات کو تدریجی طور پر معمول پر لانے کے سلسلے میں صحت اداروں کے  کردار کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے صحت نے کورونا کی وبا کے انسداد کے لیے صحت اداروں کی لامحدود سرپرستی پر خلیجی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

حالات معمول پر لانے کے لیے صحت اداروں کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

عالمی ادارہ صحت سمیت بین الاقوامی تنظیموں اور اہم ملکوں کی جانب سے خلیجی ریاستوں میں وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں خلیجی مملک کے اقدامات کی تعریف پر اطمینان کا اظہار کیا-
خلیجی وزرائے صحت نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں کو کھولنے کے لیے حفظان صحت کے اقدامات، وبا سے نجات کے بعد معمولات زندگی کی رفتہ رفتہ بحالی اور کورونا وائرس سے متاثرین کے علاج کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔
خلیجی وزرائے صحت نے اپنے یہاں خصوصی کمیٹیوں کو وبا کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی اور جی سی سی ممالک کے درمیان وبا کے حوالے سے معلومات اور تجربات کے تبادلے  کی اہمیت پر زور دیا  ہے۔

شیئر: