نائب گورنر مکہ نے مسجد الحرام میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ افطار کیا
نائب گورنر کو مسجد الحرام میں اژدحام کو منظم کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے منگل کو مسجد الحرام میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ افطار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق حج وعمرہ سکیورٹی فورس اور دیگر اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔
نائب گورنر کو مسجد الحرام میں اژدحام کو منظم کرنے اور زائرین کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے نافذ کیے جانے والے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل کا تہنیتی پیغام دیا، مسجد الحرام میں زائرین کےلیے سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔
واضح رہے کہ حرمین شریفین جنرل اتھارٹی ماہ رمضان کے لیے جامع آپریشنل پلان پر عملدرآمد کررہی ہے۔۔
اس کا مقصد خدمات کے معیار، آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور حرمین شریفین میں سیفٹی اور ریلائبلٹی اور کے اعلی ترین معیارات کو حاصل کرنا ہے۔
