Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روانڈا کے صدر کا سعودی نائب وزیر خارجہ کا خیرمقدم

ملاقات میں تعلقات مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
روانڈا کے صدر پال کاگامے نے منگل کو کیگالی میں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور روانڈا کے تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر بھی بات کی گئی۔
سعودی نائب وزیرخارجہ نے روانڈا کے صدر کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا، حکومت اور عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
قبل ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے روانڈا کی وزیر مملکت برائے خارجہ آسٹیا کیتسے سے ملاقات کی، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں انجینیئر ولید بن الکریم الخریجی نے کیگالی میں کنگ فیصل ہسپتال کا معائنہ کیا، انہیں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
شاہ فیصل ہسپتال روانڈا کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، اس کی تعمیر اور توسیع کے لیے سعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ نے امداد فراہم کی ہے۔

 

شیئر: