Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی دستاویزات جمع کروانے پر سعودی کی شہریت ضبط

شہری کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات جاری ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)
جعلی دستاویزات جمع کروانے کے جرم میں محکمہ سول افیئرز نے سعودی شہری کی شہریت ضبط کر لی ہے۔ محکمہ سول افیئرز ’احوال المدنیہ ‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں کہا گیا تھا کہ ایک سعودی کی شہریت ادارہ احوال المدنیہ کی جانب سے ضبط کر لی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو کے حوالے سے ترجمان محکمہ سول افئیرز کی جانب سے ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’حمید محمد غبین نامی شخص جعلی دستاویزات جمع کرائی تھیں جن کے بارے میں وہ کسی قسم کا ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے جس پر اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے‘۔

شیئر: