Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی سڑکوں پر بارہ ہزار لاوارث گاڑیاں

سڑکوں پر موجود 235 سے زائد آلات اور مشینیں بھی ہٹائی ہیں۔(فوٹو اخبار 24)
ریاض میونسپلٹی نے شہرکی سڑکوں سے 12 ہزار سے زیادہ خراب اور لاوارث گاڑیاں ہٹا دی ہیں۔
ریاض میونسپلٹی نے دارالحکومت کے مختلف محلوں کی سڑکوں اور راستوں پر عرصہ دراز سے پارک  12 ہزار سے زائد خراب اور لاوارث گاڑیوں کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے سڑکوں پر موجود 235 سے زائد آلات اور مشینیں بھی ہٹائی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب کی تمام میونسپلٹیوں کی طرح ریاض میونسپلٹی شہر کی سڑکوں اور راستوں پر طویل عرصے سے پارک گاڑیوں کے حوالے سے طریقہ کار مقرر کیے ہوئے ہے۔

شہر میں حفظان صحت کا مسئلہ بھی پیدا ہورہا تھا۔(فوٹو اخبر 24)

میونسپلٹی کے اہلکار مقررہ مدت سے زائد عرصے تک سڑکوں پر کھڑی گرد آلود گاڑیوں کی فہرستیں تیار کرتے ہیں پھر ان گاڑیوں کے مالکان کو متنبہ کرنے کے لیے باقاعدہ طور پرسٹیکر گاڑیوں پر چسپاں کیے جاتے ہیں جن میں انتباہ کیا جاتا ہے کہ جلد از جلد گاڑی یہاں سے ہٹالی جائے۔ تین مرتبہ ایسا کیاجاتا ہے اور چوتھی بار گاڑی سپیشل کمپنی کی مدد سے سڑکو سے اٹھوا کر میونسپلٹی کے احاطے میں جمع کرادی جاتی ہے۔

میونسپلٹی پارک گاڑیوں کے حوالے سے طریقہ کار مقرر کیے ہوئے ہے۔(فوٹو اخبار 24)

ریاض میونسپلٹی کا کہناہے کہ دارالحکومت میں بارہ ہزار سے زیادہ خراب اور لاوارث گاڑیوں کی پارکنگ سے شہر کا منظر بدنما لگ رہا تھا۔ گاڑیوں پر گرد جمی ہوئی تھی۔ لاوارث جانور بہت ساری گاڑیوں کے اطراف ڈیرے ڈالے ہوئے تھے جس سے حفظان صحت کا مسئلہ بھی پیدا ہورہا تھا۔

شیئر: