Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑکوں اور پبلک مقامات پر گاڑی دھونے پر جرمانہ

خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر کردیا گیا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
مکہ میونسپلٹی نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں اور پبلک مقامات پر گاڑی دھونا منع ہے۔ اس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ میونسپلٹی کے ماتحت المسفلہ بلدیاتی کونسل نے سڑکوں اور پبلک مقامات پر گاڑی دھونے کی روایت کو ختم کرانے کے لیے چھاپہ مہم شروع کی ہے۔
کونسل کے اہلکاروں نے گاڑیوں کی دھلائی کے لیے استعمال ہونے والے 115 گیلن ضبط کر لیے۔ گاڑیوں کی صفائی اور دھلائی کے لیے تیار لوشن بھی تلف کر دیا گیا۔

بلدیاتی کونسل نے چھاپہ مہم شروع کی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

مکہ میونسپلٹی نے خبردار کیا ہے کہ’ سڑکوں اور پبلک مقامات پر گاڑیاں دھونے کی پابندی نافذ کرانے کے لیے وقتاً فوقتاً چھاپہ مہم جاری رکھی جائے گی‘۔
واضح رہے کہ  شاہراہوں پر ماحول کو آلودہ کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔
 اگر گاڑی سے دھواں نکل رہا ہو اور اس سے ماحول آلودہ ہورہا ہو تو اس پر 500 تا 900 ریال تک کا جرمانہ ہے۔

شیئر: