Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل منڈی میں استحکام کے لیے ولی عہد کا نائیجیریا کے صدر سے رابطہ

’اوپیک پلس کے ورک پلان اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام پر گفتگو ہوئی‘ ( فوٹو: واس)
سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے نائیجیریا کے صدر محمد بخاری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب دونوں رہنماؤں میں ہونے والی بات چیت میں اوپیک پلس کے ورک پلان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نائیجیرین صدر محمد بخاری کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ملکوں کی ترقی اور خوش حالی پربھی گفتگو کی گئی ہے۔
 
 

شیئر: