Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ روہنگیا متاثرین کے لیے امداد کی محفوظ ترسیل یقینی بنائی جائے‘

سعودی عرب نے روہنگیا کے لیے 10 ملین ڈالر کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے روہنگیا اقلیت کے انسانی حقوق کی پامالی اور انہیں مشکلات کے بھنور میں ڈالنے پر میانمار کی مذمت کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی سفارتی مشن کے ماتحت انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ مشعل البلوی نے کہا کہ سعودی عرب روہنگیا کاز کا حامی ہے اور ان کے المیے کو اپنی اولین انسانی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔
سعودی عرب نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا کے متاثرین کے لیے امدادی سامان کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنائے۔

سعودی عرب 1948 سے روہنگیا پناہ گزینوں کو پناہ دیے ہوئے ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور اس کے امدادی پروگرام کے شرکا سے بھرپور تعاون کیا جائے۔
سعودی عرب نے میانمار سے کہا کہ وہ سال رواں کے شروع میں عالمی عدالت انصاف سے جاری ہونے والے فیصلے کی تعمیل کرے-
مشعل البلوی نے مزید کہا کہ سعودی عرب 1948 سے روہنگیا پناہ گزینوں کو پناہ دیے ہوئے ہے۔ انہیں بنیادی حقوق مہیا کیے ہوئے ہے اور اب بھی ان کے کاز کا حامی بنا ہوا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے حال ہی میں روہنگیا کے لیے 10 ملین ڈالر کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان نیویارک میں روہنگیا سے متعلق امداد دینے والے ممالک کی کانفرنس میں شرکت کے موقع پرکیا گیا تھا۔

شیئر: