Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاؤس آئسولیشن اور گھریلو قرنطینہ میں کیا فرق ہے؟

دونوں کے ایس او پیز میں فرق ہے۔(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری نے بتایا ہے کہ گھریلو قرنطینہ اور ہاؤس آئسولیشن کے ایس او پیز میں فرق ہے۔
اخبار چوبیس کے مطابق ڈاکٹر العسیری نے نئے کورونا وائرس کے نئے منظر نامے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہاؤس آئسولیشن کا ضابطہ ان لوگوں پر لاگو کیا جاتا ہے جن پر کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہوگئی ہوں۔ اس کا دورانیہ دس دن ہے جبکہ گھریلو قرنطینہ میں ان لوگوں کو رکھا جاتا ہے جو کورونا کے کسی مصدقہ مریض سے مل چکے ہوں اور ان پر کورونا وائرس کی علامتیں نمودار نہ ہوئی ہوں۔ اس قسم کے لوگوں کو 14 دن تک گھریلو قرنطینہ کا پابند بنایا جاتا ہے۔

دس اور 14 دن کی مدت پوری کرنا ضروری ہوتی ہے۔(فوٹو سبق)

ڈاکٹر العسیری نے مزید بتایا کہ ایسا شخص جس پر کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہوگئی ہوں وہ اس شخص کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ جس میں وائرس کی علامتیں ظاہر نہ ہوئی ہوں۔ جس شخص پر کورونا کی علامتیں نمودار ہوجاتی ہیں اسے ہاؤس آئسولیشن میں رکھتے وقت زیادہ ضوابط کا پابند بنایا جاتا ہے۔ دراصل اس کے خطرات اس شخص کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتے ہیں جس پر وائرس کی علامتیں نمودار نہیں ہوئی ہوتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیباریٹری ٹیسٹ سے ہاؤس آئسولیشن میں رکھے جانے والے یا ہاؤس قرنطینہ میں رکھے جانے والے کے دورانیے پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہر دو صورتوں میں دونوں کو دس اور 14 دن کی مدت پوری کرنا ضروری ہوتی ہے۔

 

شیئر: