Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں کورونا کے انسداد کے لیے 4 جہتوں میں کام جاری

’طائف میں 17 مراکز قائم ہیں جہاں سے رجوع کرکے فوری معائنہ کروایا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: واس)
طائف محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے چار جہتوں میں کام جاری رکھا ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طائف میں محکمہ صحت نے ان افراد کے لیے جن میں کورونا کی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں اور وہ اطمینان حاصل کرنا چاہتے ہیں، شہر کے مختلف محلوں میں 17 مراکز قائم کر رکھے ہیں جہاں سے رجوع کر کے فوری معائنہ کروایا جاسکتا ہے۔
محکمے نے کورونا کے انسداد کے لیے دوسری جہت کے طور پر شہر میں تین ایسے مراکز قائم کیے ہیں جہاں رجوع کرنے کے لیے پیشگی وقت لینا ضروری ہے۔ یہ الوشحاء، عودہ اور الحویہ محلوں میں ہیں جہاں رجوع کرنے والوں کا تفصیلی معائنہ ہوتا ہے۔
تیسری جہت کے طور پر بخاریہ محلے میں قائم مرکز ہے جہاں گاڑی میں بیٹھے کورونا ٹیسٹ کروایا جاسکتا ہے۔ یہاں رجوع کرنے کے لیے پیشگی وقت لینا ضروری ہے۔
کورونا کے انسداد کے لیے محکمہ صحت کی چوتھی جہت محلوں میں جا کے رہائشیوں کا عام معائنہ ہے۔
طائف محکمہ صحت کے سربراہ سعید بن جابر القحطانی نے کہا ہے کہ ’محلوں میں قائم 17 مراکز میں 6 مراکز شہر کے مختلف محلوں میں ہیں جبکہ باقی کمشنری کے ملحقہ علاقوں میں قائم ہیں‘۔

’محکمے کے 350 اہلکار اور 400 رضا کار محلوں میں جاکے عام افراد کا معائنہ کر رہے ہیں‘ ( فوٹو: واس)

’بعض مراکز صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک کام کرتے ہیں جبکہ اکثر دن کے 24 گھنٹے اور ہفتہ کے 7 دن خدمات انجام دے رہے ہیں‘۔
’بخاریہ میں قائم مرکز میں گاڑی میں بیٹھے ٹیسٹ دینے کی سہولت موجود ہے جبکہ محکمے کے 350 اہلکار اور 400 رضا کار محلوں میں جا کے عام افراد کا معائنہ کر رہے ہیں‘۔

شیئر: