Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا سوئمنگ پول کے ذریعے کورونا منتقل ہوتا ہے؟

سوئمنگ پول سے کورونا وائرس منتقل نہیں ہوتا۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سوئمنگ پول کے مشترکہ استعمال سے نئے کورونا وائرس ایک شخص سے دوسرے میں منتقل نہیں ہوتا-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت سے دریافت کیا گیا تھا کہ سوئمنگ پول میں نہانے سے کورونا وائرس ایک شخص سے دوسرے کو لگ جاتا ہےجبکہ سوئمنگ پول میں متعدد افراد موجود ہوتے ہیں۔
وزارت صحت نے ٹویٹر پر اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اصولی بات یہ ہے کہ سوئمنگ پول سے کورونا وائرس منتقل نہیں ہوتا۔ ابھی تک اس کے برخلاف کوئی بات معتبر میڈیکل جائزے کے ذریعے سامنے نہیں آئی ہے۔

سوئمنگ کے دوران بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

بیان میں کہا گیا کہ جہاں تک کورونا سے متاثرہ افراد کی چھینک یا کھانسی کی پھوار سے وائرس کی منتقلی کا معاملہ ہے تو یہ مصدقہ امر ہے۔ اسی طرح وائرس سے آلودہ سطح چھو کر آنکھ یا ناک یا منہ چھونے سے وائرس منتقل ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد گرمی سے نجات کے لیے بیشتر افراد سوئمنگ پولز کا رخ کر رہے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ سوئمنگ کے دوران بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہے۔

شیئر: