Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورنیش پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے

ماسک استعمال نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوتا ہے(فوٹو،ایس پی اے)
وزارت صحت نے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے متعدد ضوابط وضع کیے ہیں جن پرعمل نہ کرنےوالوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقررہ ایس او پیز میں گھروں سے باہر ماسک کا استعمال لازمی ہے ۔ شاپنگ سینٹرز اور تجارتی مراکز کے علاوہ دکانوں کے مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پرسختی سےعمل کریں ۔ تجارتی مراکز میں سینٹائزر اور ڈسپوزایبل دستانے رکھنا لازمی ہیں جنہیں وہاں آنے والے صارفین استعمال کرسکیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق جدہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔ کورنیش پر تفریح کے لیے آنے والے بیشتر افراد کو ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پر جرمانے کیے گئے  سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ماسک استعمال نہ کرنے پر ریکارڈ کی گئی۔

سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا انتہائی اہم ہے(فوٹو،ایس پی اے)

ساحل پربنے واکنگ ٹریک پربھی پولیس اہلکاروں نے سماجی فاصلے اور ماسک استعمال نہ کرنے پر شہریوں اور غیر ملکیوں پر جرمانے کیے۔
ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی جانب سے ماسک کا استعمال لازمی ہے کیونکہ اس سے نہ صرف خود بلکہ دوسرے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
قانون کے مطابق ماسک استعمال نہ کرنے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیاجاتا ہے ۔
یاد رہے مارچ کے آخری ہفتے سے مملکت کے تمام شہروں میں کورونا سے بچاو کےلیے کرفیو اور لاک ڈاون کیا گیا تھا جو تقریبا 3 ماہ جاری رہا جس کے بعد مرحلہ وار اس میں نرمی کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کرفیو اور لاک ڈاون کا سلسلہ ختم کردیا گیا ۔

دکانوں میں کاہگوں کےلیے سینیٹائزر فراہم کرنا لازمی ہے(فوٹو،ایس پی اے)

وزارت صحت کی جانب سے شہریوں اورغیرملکیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مقررہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیاجائے کیونکہ کورونا وائرس نہ تو ختم ہوا ہے اور نہ ہی اسکی کوئی موثر دوائی ایجاد ہوئی اس وائرس سے بچاو کا سب سے بہترین طریقہ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا اور طبی ماسک کا استعمال ہے ۔

شیئر: