Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں بند

جدہ میونسپلٹی کی جانب سے دکانوں میں ماسک اور سینیٹائزر کے علاوہ صفائی کی نگرانی کی جارہی ہے ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی و احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر 93 دکانیں بند کر دی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے سیکرٹری انجینیئر محمد بن ابراہیم الزہرانی نے بتایا ہے کہ کاروبار کھولنے کی اجازت کے بعد میونسپلٹی نے شہر بھر میں مختلف دکانوں کی نگرانی کے لیے 19 ذیلی دفاتر کی تفتیشی ٹیموں کو سرگرم رکھا ہوا ہے۔
’مختلف تجارتی شعبوں کے علاوہ باربر شاپس، بیوٹی پارلر اور کھانے پینے کے مراکز میں حفاظتی تدابیر پر عمل کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے‘۔
میونسپلٹی کے سیکرٹری انجینیئر محمد بن ابراہیم الزہرانی کے مطابق ’دکانوں میں ماسک اور سینیٹائزر کے علاوہ سماجی فاصلے اور صفائی کی خاص طور پر نگرانی کی جا رہی ہے، اس کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی ہدایت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں گزشتہ دنوں متعدد خلاف ورزیوں پر تجارت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 93 دکانیں بند اور مالکان کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
دوسری طرف بارق میونسپلٹی نے متعدد خلاف ورزیوں پر مطبخ کے علاوہ 6 مختلف دکانیں بند کر دی ہیں۔

بارق میونسپلٹی نے متعدد خلاف ورزیوں پر مطبخ کے علاوہ 6 مختلف دکانیں بند کردی ہیں ( فوٹو: سبق)

بارق میونسپلٹی کے سربراہ انجینیئر محمد بن مرزن آل مبشر نے کہا ہے کہ ’مقامی ڈشیں پکانے والے ایک مطبخ کو بند کر دیا گیا ہے جہاں حفاظتی تدابیر کے علاوہ صفائی کا فقدان تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’وزارت صحت اور بلدیہ کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کے علاوہ باہر چیزیں رکھنے پر 6 دکانیں بھی بند کی گئی ہیں۔‘

شیئر: