Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگ وبا کے دوران زندگی کیسے گزار رہے ہیں: تصاویر

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد معمولات زندگی پہلے جیسے تو نہیں رہے لیکن لوگوں نے بھی شاید ان حالات میں جینا سیکھ لیا ہے اور احیتاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جیسے تیسے زندگی کے پہیے کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ وبا کے دوران زندگی کیسے گزار رہے ہیں اور اپنے روز مرہ کے کام کس طرح انجام دے رہے ہیں۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں لی گئی اس تصویر میں ایک شخص ماسک پہنے فٹ پاتھ پر لیٹا ہوا ہے۔

لندن میں تھروپ پارک کو لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور اس تصویر میں لوگ ماسک پہن کر رائڈ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ تصویر بارسلونا کے ایک اوپیرا تھیٹر کی ہے جس میں ایک ریہرسل کے دوران تماشائیوں کی جگہ نشستوں پر پودے رکھے گئے ہیں جس کا مقصد لاک ڈاؤن میں تماشائیوں کی اہمیت کو ظاہر کرنا ہے۔

برطانیہ میں یہ تین سال کا بچہ اپنے کمرے میں گھوڑے پر بیٹھ کر ٹی وی پر گھوڑوں کی دوڑ سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور گھوڑے کی پشت پر اس کا پالتو کتا بھی بیٹھا ہوا ہے۔

کینیڈا میں ایلکس نامی  یہ شخص ایک پلاسٹک کی سکرین کے پیچھے اپنی ہمسایہ خاتون سے گلے ملنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایلکس نے یہ پلیٹ فارم وبا کے دوران اپنے فیملی ممبران سے گلے ملنے کے لیے تیار کیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک تھیٹر کے اندر سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے سیٹوں پر معروف اداکاروں کے کارڑ بورڈز رکھ دیے گئے ہیں۔

میکسیکو میں جم جانے پر پابندی ہے لیکن لوگوں نے جم کی پارکنگ میں ہی ورزش کرنے کا انتظام کر لیا ہے۔

شیئر: