Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کے انڈین اور بنگلہ دیشی ہم منصب سے رابطے

دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو انڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر اور بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔ دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنے انڈین ہم منصب کے ساتھ  دونوں دوست ملکوں کی سٹراٹیجک شراکت اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔عالمی حالات حاضرہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے بنگلہ دیشی ہم منصب ڈاکٹر اے کے عبدالمومن  سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے عالمی حالات حاضرہ اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پرتبادلہ خیال کیا۔
 دونوں وزرا نے سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں بنگلہ دیش اور سعودی عرب کے  درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: