Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے 14 افراد کو بچا لیا گیا

’شہری دفاع نے سیلابی ریلوں کے خدشے باعث پیشگی تیاری کر رکھی تھی، تمام پر خطر مقامات پر نفری کا تعین کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
طائف شہر اور ملحقہ علاقوں میں جمعے کو بارش کے باعث سیلابی ریلوں میں پھنس جانے والے متعدد افراد کو بچا لیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’طائف سمیت میسان، اضم، الجموم اور مکہ مکرمہ شہر کے بعض علاقوں میں مختلف درجوں کی بارش ہوئی ہے‘۔
’شہری دفاع نے سیلابی ریلوں کے خدشے باعث پیشگی تیاری کر رکھی تھی نیز تمام پر خطر مقامات پر نفری کا تعین کیا گیا تھا‘۔

’طائف سمیت میسان، اضم، الجموم اور مکہ مکرمہ شہر کے بعض علاقوں میں مختلف درجوں کی بارش ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)

’طائف شہر میں موسلادھار بارش کے باعث بعض علاقوں میں سیلابی ریلوں کی سی کیفیت پیدا ہوگئی تھی جبکہ سڑکیں ڈوب گئیں‘۔
’شہر کے بعض انڈر پاسز میں پانی بھر گیا تھا جسے ریکارڈ وقت میں بلدیہ کے تعاون سے صاف کردیا گیا‘۔
’شہری دفاع کو 30 افراد کی طرف سے امدادی کالیں موصول ہوئیں، 14 شہری سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت پھنس گیے تھے جنہیں بچالیا گیا‘۔
’16افراد کی طرف سے امدادی کال موصول ہوئی جس میں گاڑی کی سیلاب میں بہہ جانے کی شکایت کی گئی‘۔
 

’30 افراد کی طرف سے امدادی کالیں موصول ہوئیں، 14 شہری سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت پھنس گیے تھے‘ ( فوٹو: سبق)

محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے  کہ ’احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے باعث الکر روڈ بند کردی گئی  تھی‘۔
’جمعہ کے دن ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے‘۔
 

شیئر: