شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترک اور کرغیز وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان اور کرغیزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کلو بایف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے دو سال کی مدت کے لیے سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے انتخاب پر کرغیزستان کو مبارکباد دی۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کرغیزستان بین الاقوامی امن و سلامتی کو فروغ دینے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
سعودی اور کرغیز وزرائے خارجہ نے رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے پر بات کی۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
