Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیاح آئندہ سال تعطیلات میں کہاں جائیں گے؟

سعودی تعطیلات کے لیے اٹلی کا انتخاب کررہے ہیں۔(فوٹو الرجل)
دنیا کے بیشتر علاقوں میں نئے کورونا وائرس کے بحران کے باوجود دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات کی تلاش و جستجو کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سعودی سیاح موسم گرما میں کہاں جانا زیادہ پسند کررہے ہیں۔ اس حوالے سےسعودی عرب کے الرجل میگزین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔
’کیونی‘ کمپنی یورپی ممالک کی بڑی سیاحتی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ کیونی نے 2021 کے دوران 131 ملکوں میں موجود مقبول ترین سیاحتی مقامات کے بارے میں رائے عامہ کا ایک جائزہ تیار کرکے اس کی رپورٹ جاری کی ہے۔
 کمپنی کے سروے میں رائے عامہ کے جائزے کے مطابق بتایا گیا کہ سعودی سیاح 2021 کے موسم گرما میں سالانہ تعطیلات کے لیے اٹلی کا انتخاب کررہے ہیں۔

ایشیا کے بیشتر ملکوں میں سیاحتی شہروں میں دبئی سرفہرست ہے۔( فوٹو الرجل )

یورپی سیاحوں نے یوں تو یورپ کے مختلف مقامات کو اپنے پسندیدہ سیاحتی مقامات کی فہرست میں اوپر رکھا ہوا ہے تاہم عراق کے سیاحتی مقامات بھی سرفہرست ہیں۔
 رائے عامہ کے جائزے میں مزید بتایا گیا کہ عراقیوں کے لیے پسندیدہ ترین سیاحتی شہر ابوظبی ہوگا۔ جہاں تک ایشیا کے بیشتر ملکوں کا تعلق ہے تو ان کے یہاں سیاحتی شہروں میں دبئی سرفہرست ہے۔
رائے عامہ کے جائزے میں بتایا گیا ہے کہ مصری سیاح 2021 کے دوران  سب سے زیادہ ناروے جائیں گے-
جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے گیارہ ممالک کے سیاح امارات اور چار ممالک کے سیاح آئندہ موسم گرما میں مصر کی سیاحت کو ترجیح دیں گے۔

شیئر: