Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان سے ملاقات کی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق فیصل بن فرحان نے ٹو ئٹرپر بیان میں  کہا کہ اپنے فرانسیسی ہم منصب سے سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ جی 20 کی قیادت کے حوالے  سے مملکت اور جی  20 کے شراکتی کردار پر بھی بریف کیا۔
دونوں وزرا نے خطے کے حالات حاضرہ اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔ 

خطے کے حالات  کا بھی جائزہ لیا ہے۔ (فوٹو العربیہ)

فریقین نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصا لیبیا کے بحران اور یمن میں جنگ بندی نیز یمن کے متحارب فریقوں کے درمیان ریاض معاہدے پر عمل درآمد میں تیزی لانے کے معاملے پر بھی بات چیت کی ہے۔ 
فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک یمنی عوام کی مدد کے لیے سعودی عرب کی انسانی نواز کاوشوں اور وہاں امن  و امان واستحکام بحال کرانے کے لیے سعودی کوششوں کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے لیے سعودی عرب کی ہر طرح سے  مدد کے لیے تیار ہے۔
سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کے مذاکرات میں معاون وزیر مملکت برائے افریقی امور سامی الصالح اور فرانس میں متعین سعودی ناظم الامور سعد النفعی بھی شریک رہے۔

شیئر: