Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروت میں دھماکوں کے بعد امدادی کارروائیوں کی تصاویر

 
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کے روز ہونے والوں دھماکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، 135 افراد ہلاک اور تقریباً چار ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی شدت سے کئی ہزار گھر متاثر ہونے کی وجہ سے اڑھائی سے تین لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
بیروت میں ہونے والے سانحے کے فوراً بعد ہی بیشتر ممالک کے رہنماؤں نے تعزیت کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی تصاویر میں ظاہر ہے کہ اس دکھ اور تکلیف کے عالم میں بیروت کے شہری بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں اور ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

بڑی تعداد میں رضاکاروں نے صفائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

بیروت کے شہری امدادی کارروائیوں میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔

رضا کار، دھماکے کے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم میں مدد کر رہے ہیں۔   

 

 سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے  بیروت میں تباہ کن دھماکے کے زحمیوں کی مدد کے لیے طبی ٹیمیں روانہ کی ہیں۔

متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے امدادی سامان بھیجا ہے۔

نیدرلینڈز کی سرچ اور ریسکیو ٹیم امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے بیروت پہنچ گئی ہے۔ 

اسرائیل میں ایک عمارت کو لبنان کے جھنڈے سے روشن کیا گیا۔ 

فلسطین میں بیروت متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شمعیں روشن کی گئیں۔

برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک کے شہریوں نے بیروت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

متحدہ عرب امارات میں برج خلیفہ کو لبنان کے جھنڈے سے سجایا گیا۔

کویت نے بھی بیروت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عمارات کو لبنان کے جھنڈے سے روشن کیا۔

بڑی تعداد میں لوگوں کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔

مسجد میں بکھرے چکنا چور شیشوں کی صفائی کا عمل جاری ہے۔

اڑھائی سے تین لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

چار ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ 

دھماکے ممکنہ طور پر امونیم نائٹریٹ کی موجودگی کے باعث پیش آئے۔

دھماکے کے فوری بعد ہی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

شیئر: