Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر کو بارش اور آندھی متوقع

نجران کی 7 کمشنریوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے تین علاقوں میں جمعے کو گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ  بارش ہوئی کی اطلاعا ت ہیں۔ یہ سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہے گا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن کی 15 کمشنریوں میں پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں اور پھر بارش ہورہی ہے جبکہ نجران کی 7 کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تیسری جانب عسیر ریجن کی گیارہ کمشنریوں میں بھی جمعے کو بارش ہوئی ہے۔
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعے کی طرح سنیچر کو بھی مملکت کے متعدد علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ مشرقی ریجن میں گرد آلود ہوائیں آندھی کی شکل اختیار کرلیں گی۔

کئی علاقوں میں آسمان پر گہرے بادل چھائے رہیں گے ( فوٹو: عاجل)

دارالحکومت ریاض اور شمالی علاقہ جات بھی آندھی کی زد میں ہوں گے۔ البتہ مدینہ اور مکہ میں آندھی درمیانے درجے کی ہوگی۔ یہی حال پورے مغربی ساحل کا ہوگا- جازان تک کا پورا علاقہ آندھی نما گرد آلود ہواؤں کے حصار میں ہوگا- 
الحصینی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ ریاض اور مشرقی ریجن کو جوڑنے والی شاہراہوں، الشرقیہ اور خلیجی ممالک کو جوڑنے والی شاہراہوں، الشرقیہ اور شمال مشرقی علاقوں نیز مدینہ اور مکہ کو جوڑنے والی شاہراہوں پر احتیاط سے سفر کریں۔ 
الحصینی نے کہا کہ سنیچر کو عسیر اور جازان کے کئی علاقوں میں آسمان پر گہرے بادل چھائے رہیں گے۔

شیئر: