Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دہشت گردی کے متاثرین‘ کی امداد کے لیے سیمینار

سیمینار دہشت گردی سے متاثرین کی یاد اورعالمی دن پر منعقد کیا گیا- فوٹو ایس پی اے
اسلامی فوجی اتحاد نے ’دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی مدد کے بارے میں عالمی تجربات ‘ کے عنوان سے 8 واں ماہانہ سیمینار آن لائن منعقد کیا-  سیمینار دہشت گردی سے متاثرہونے والوں کی یاد میں عالمی دن کے موقع پر منعقد کیا گیا-  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سیمینار کی صدارت رکن شوری ڈاکٹر ھادی الیامی نے کی جبکہ سیمینار میں برطانیہ کی لیسٹر یونیورسٹی میں سلامتی و عسکری علوم کے پروفیسر ڈاکٹر چارلس سوانسن اور بیروت کی لبنان یونیورسٹی میں فیکلٹی آف لا کی ڈاکٹر منی العشکر نے شرکت کی-
اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے قائم مقام سیکریٹری جنرل میجر جنرل محمد المغیدی اتحاد میں شامل رکن ممالک کے  نمائندے اور اہلکار شریک ہوئے- 

اسلامی فوجی اتحاد دہشتگردی کے خاتمے کی عالمی کوششوں میں پیش پیش ہے- فوٹو: ایس پی اے

برطانوی پروفیسر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دہشتگردی سے متاثر افراد کو معاشرے کے قابل بنانے، معاشرے میں زندگی گزارنے کےقابل بنانے سے متعلق عالمی تجربات پر روشنی ڈالی- انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں یہ کام سول سوسائٹی  کے ادارے، سرکاری ادارے اور فلاحی ادارے مل جل کر کر رہے ہیں- 
ڈاکٹر منی العشکر نے کہا کہ دہشتگردوں کے چنگل سے نجات پانے والوں اور متاثرین کی مدد فوجداری انصاف کے دائرے میں کی جانی ضروری ہے اور اس حوالے سے عالمی تجربات سے استفادہ ناگزیر ہے- 

فوجی اسلامی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی میں  41 ممالک شامل ہیں- فوٹو: ایس پی اے

اتحاد کے قائم مقام سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد دہشتگردی کے خلاف جنگ اور انتہا پسندانہ افکار کو لگام دینے کے لیے جاری کاوشوں میں یکجہتی پیدا کرنا ہے-  
یاد رہے کہ فوجی اسلامی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی میں  41 ممالک شامل ہیں- یہ اتحاد عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے دہشتگردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے عالمی مہم کا ساتھ دے رہا ہے-  یہ اتحاد اس سلسلے میں بین الاقوامی کاوشوں میں برابر کا شریک ہے- 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: