Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ حملہ: مجرم کو عمر قید کی سزا

مجرم کے پاس پے رول پر رہائی کا حق نہیں ہوگا (فوٹو: اے ایف پی)
نیوزی لینڈ کی ایک عدالت نے گذشتہ سال کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد پر حملہ کرکے 51 افراد کو قتل کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزاسنا دی ہے۔
29 سالہ آسٹریلوی برینٹن ٹیرنٹ کو دی گئی عمر قید کی سزا پے رول پر رہائی کے بغیر ہے۔
ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مجرم کو ایسی سزا سنائی گئی ہے جس میں اس کے پاس پے رول پر رہائی حاصل کرنے کا کوئی حق نہ ہوگا۔

 

خیال رہے رینٹن ٹیرنٹ نے پہلے اپنے پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی لیکن بعد میں انھوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔
عدالت میں جج کیمرون مینڈر نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ برینٹن ٹیرنٹ کا عمل 'غیر انسانی' تھا اور اس نے 'کسی پر رحم نہیں دکھایا'۔
جج کیمرون نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا: 'تمہارا جرم اس قدر گھناؤنا ہے کہ اگر تم کو قید میں موت آ جائے تو بھی تمہاری سزا پوری نہیں ہوگی۔'
برینٹن ٹیرنٹ نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ عدالت میں اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہیں گے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ حملے میں بچ جانے والوں اور مرنے والوں کے لواحقین کے لیے یہ ہفتہ مشکل ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ مجرم زندگی بھر کے لیے ’مکمل خاموشی‘ کا مستحق ہے۔
 
 

شیئر: