Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جازان پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام

میزائل حملے سے جانی نقصان نہیں ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے نجران پرمیزائل حملہ کو ناکام بنا دیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے جمعرات کو رات گئے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ’جازان‘ پرمیزائل حملہ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
کرنل المالکی نے مزید کہا کہ جازان پر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کو اتحادی افواج کی ائیر کمان نے ناکام بنا دیا جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں جن کا مقصد مملکت میں معصوم شہریوں کی جانوں کو نقصان پہنچانا ہے۔
واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ ہفتے بھی میزائل حملے کے علاوہ دھماکہ خیز ڈرون حملے کو اتحادی افواج نے ناکام بنایا تھا

شیئر: