Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط میں حوثیوں کے میزائل حملے پر او آئی سی کی مذمت

حوثی باغی بین الاقوامی امن کوخطرات سے دوچار کیے ہوئے ہیں-(فوٹو عرب نیوز)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے خمیس مشیط میں شہریوں کو  نشانہ  بنانے کی مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی شہری آبادی پر مسلح حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کے ساتھ دو بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے تا ہم ان میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔

حوثی ملیشیا سیاسی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل یوسف العثیمن نے مشترکہ اتحادی افواج کی جانب سے یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرنے والے اقدامات کی تصدیق کی ہے۔
یہ اقدامات بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں سے نمٹنے کے لئے ہیں۔

 ڈرون حملے کے ساتھ دو بیلسٹک میزائل بھی داغے گئے تھے۔(فوٹو ٹوئٹر)

دریں اثناءعرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل المالکی نے توجہ دلائی کہ دہشت گرد حوثی اس طرح کے میزائل اور ڈرون حملے کرکے شہریوں اور سول تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں۔

ان میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔(فوٹو عرب نیوز)

یہ علاقائی اور بین الاقوامی امن کو خطرات سے مسلسل دوچار کیے ہوئے ہیں- یہ یمن کے جامع سیاسی حل تک رسائی اور بغاوت کو ختم کرانے کے لیے سیاسی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔

شیئر: