Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا صدر پوتن سے ٹیلیفونک رابطہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کو روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
اس سال سعودی عرب کی زیر قیادت جی20 میں شامل بزنس گروپ کی مختلف کاوشوں کا جائزہ لیا۔ خصوصا کووڈ 19 نئے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے اور زندگی کو معمول پر لانے سے متعلق جی20 کے اقدامات زیر بحث آئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب، روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے سعودی عرب اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شاہ سلمان نے  تیل منڈی میں توازن اور استحکام کے حوالے سے اوپیک پلس میں  روس کے تعمیری کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

اس سے قبل اتوار کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےامریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔ 
شاہ سلمان نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے امریکی کوششوں کی ستائش کی تھی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے کےحالات کے حوالے سے قیام امن کے لیے امریکہ کی کوششوں پر سعودی عرب کی جانب سے قدر ومنزلت کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب قیام امن کے لیے مسئلہ فلسطین کے پائددار اور منصفانہ حل تک رسائی چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے سعودی کوششوں کا بنیادی محور یہی ہے۔ عرب امن فارمولے پر عملدرآمد کے خواہاں ہیں۔
 دونوں رہنماوں نے سعودی عرب کی زیر قیادت جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک اور اس کی طرف سے کورونا وبا کے نقصانات میں کمی اور جانوں کی سلامتی کے لیے کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
 بین الاقوامی معیشت اور اقوام عالم پر وبا کے منفی اثرات محدود کرنے کے لیے طے شدہ اہم پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر شاہ سلمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب جی ٹو ئنٹی میں شامل ممالک کو انسانی ومعاشی سطحو ں پر وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کاوشوں میں یکجہتی پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

شیئر: