Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی خاتون کھجور فیکٹری میں لفٹر ڈرائیور

فیکٹری میں لفٹر ڈرائیور کی حیثیت سے خود کو منوا لیا ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی خاتون نے الاحسا کی کھجور فیکٹری میں لفٹر ڈرائیور کی حیثیت سےخود کو منوا لیا ہے۔
 سعودی خاتون لفٹر سے کھجوروں کے پیکنگ ہال اور وہاں سے گودام پہنچانے کا کام کر رہی ہیں۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی خاتون عقیلہ نے بتایا کہ میں نے کبھی سوچا تک نہ تھا کہ لفٹر ڈرائیور بنوں گی لیکن اب یہ میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ عسیر ریجن میں کھجوروں کی پہلی خواتین کی فیکٹری میں لفٹر ڈرائیور کے طور پر کام کررہی ہوں۔ 
عقیلہ نے بتایا کہ میں ہر روز اپنی ڈیوٹی انجام دے کر خوشی محسوس کرتی ہوں۔ کام بہت زیادہ مشکل نہیں ہے بس دھیان کے ساتھ ڈیوٹی کرنا ہوتی ہے اور کام تیزی سے انجام دینا پڑتا ہے تاکہ ٹیم میں شامل دیگر خواتین اپنا کام بروقت مناسب طریقے سے انجام دے سکیں۔ فیکٹری میں تمام خواتین اپنا کام ہنرمندی اور چابکدستی سے انجام دے رہی ہیں۔ 
فیکٹری کے مینیجر عبدالحمید الحلیبی نے بتایا کہ کھجور فیکٹری میں تمام ملازم خواتین تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے کئی اسباب ہیں، اہم ترین بات یہ ہے کہ خواتین کام نزاکت سے کرتی ہیں۔ صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ کھجوروں کی صفائی وقت بھی چاہتی ہے اور نفاست بھی۔
انہو ں نے بتایا کہ ماضی میں ہماری مائیں کھیتوں میں کام کیا کرتی تھیں۔ کھجوریں صاف کرنا اور انہیں سجانا یہ سب کچھ وہی کیا کرتی تھیں۔  
عبدالحمید الحلیبی کا کہنا ہے کہ  فیکٹری میں کارکن خواتین کی کارکردگی مزید بہتربنانے کی کوشش ہے۔- ہماری فیکٹری دنیا بھر کے ملکوں کو خوبصورت پیکنگ میں صاف ستھری میں کھجوریں برآمد کر رہی ہے۔

شیئر: