Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون سپورٹس کلب کی سربراہی کی امیدوار

عواطف السھو القلعہ کلب کے موجودہ چیئرمین احمد السھو کی اہلیہ ہیں(فوٹو المرصد)
سعودی خاتون تاریخ میں پہلی بار سپورٹس کلب کی سربراہی کی امیدوار ہیں۔ کلب کی چیئرپرسن بننے کے  لیے اپنا نام پیش کیاہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق سعودی خاتون عواطف السھو نے سعودی ریڈیو چینل کے معروف پروگرام ’الدوری مع الولید‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  الجوف ریجن میں القلعہ سپورٹس کلب کے چیئرمین کے لیے انتخابات ہورہے ہیں اور وہ  اس کے لیے امیدوار ہیں۔
عواطف السھو نے جو القلعہ کلب کے موجودہ چیئرمین احمد السھو کی اہلیہ ہیں کہا کہ خواہش ہے کہ کلب کی آئندہ چیئرپرسن منتخب ہوں۔  سعودی وژن  2030 کلب میں نافذ کرنے کے ساتھا پروگرام یہ بھی ہے کہ القلعہ کلب میں لیڈیز سپورٹس کونسل قائم کی جائے۔
سعودی خانون نے کہاکہ سعودی سپورٹس کلب کی چیئرپرسن بننا میرا خواب ہے اور امید ہے یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

شیئر: