Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ حراج میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر جرمانے  

شہری اور مقیم غیرملکی بڑی تعداد میں حراج جانے لگے ہیں۔ (فو ٹو سبق)
سعودی عرب میں جدہ کے حراج الصواریخ میں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے سماجی فاصلے کی پابندی کرانے کے لیے  پولیس نے گشت کر رہی ہے۔ ان دنوں  استعمال شدہ اور سستے سامان کے لیے لوگ حراج الصوریخ کا رخ کر رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جب سے  پندرہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی وجہ سے اشیائے ضرورت مہنگی ہوگئی ہیں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی بڑی تعداد میں حراج جانے لگے ہیں-  
یاد رہے کہ حراج ایسے بازار کو کہتے ہیں جہاں سامان کی نیلامی ہوتی ہے۔ ماضی قریب تک حراج کی بیشتر دکانوں پر پرانا سامان فروخت ہوا کرتا تھا۔

اس بازار میں زیادہ تر گہما گہمی جمعے اور ہفتے کو ہوتی ہے۔(فوٹو سق)

خاص طور پر فرنیچرِ، کارپیٹ، قالین، گھریلو ضروریات کا سامان دستیاب تھا۔ کسٹم کی نیلامی والا سامان بھی وہاں سستے داموں آسانی سے ملتا تھا آج کل بھی یہ سہولت میسر ہے۔  
ان دنوں جدہ میونسپلٹی نے حراج کے پورے علاقے کو جدید طرز کے بازار میں تبدیل کردیا ہے۔ آبادی سے دور واقع ہونے کی وجہ سے یہاں دکانوں کے کرائے شہر کے مرکزی علاقے کی دکانوں کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔ اس بازار میں زیادہ تر گہما گہمی جمعے اور ہفتے کو ہوتی ہے۔
جدہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہاں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر چلنے والے نہ تو ماسک استعمال کررہے ہیں اور نہ ہی سماجی فاصلے کی پابندی کررہے ہیں۔ دکاندار بڑی تعداد میں  گھومتے نظر آرہے تھے۔ پولیس نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے والوں پر جرمانےکیے ہیں۔

شیئر: