Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ٹیسٹ اور رپورٹ کا اجرا 31 گھنٹے میں

سعودی عرب جی 20 میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔  (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کورونا ٹیسٹ اور فوری رپورٹ پیش کرنے کے حوالے سے جی 20  میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ اور اس کی رپورٹ کے اجرا کی ساری کارروائی مملکت میں جلد مکمل ہورہی ہے۔ کورونا وائرس کا نمونہ لینے اور رپورٹ دینے میں زیادہ سے زیادہ 31 گھنٹے کا وقت صرف ہورہا ہے۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ اور اس کی رپورٹ کا دورانیہ  کم کرنے کی بدولت وبا کو پھیلنے سے روکنے میں بڑی مدد ملی ہے۔

مریضوں سے ملنے والوں کے ٹیسٹ بھی تیزی سے کیے جاتے ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)

اسی وجہ سے کورونا کے مریضوں سے ملنے والوں کے ٹیسٹ بھی تیزی سے انجام دیے جاسکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ایے لوگوں کو الگ تھلگ کردیا جاتا ہے جو کورونا وائرس کے مریض سے رابطے میں رہے تھے۔ 
کورونا ٹیسٹ اور اس کی رپورٹ کا جلد اجرا کرنے والے  ممالک میں جنوبی کوریا، سعودی عرب، فرانس، برطانیہ، ترکی، آسٹریلیا، جاپان، کینیڈا اور امریکہ شامل ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 50 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔تمام بڑے شہروں اور علاقوں میں کورونا ٹیسٹ کےمراکز قائم ہیں۔

شیئر: