Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی اور عرب لیگ کا عائلی مسائل کے حل کے لیے اجلاس

اختتامی تقریب میں معاشرتی موضوعات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔(فوٹو عرب نیوز)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ اور عرب لیگ کی جانب سے  15 سے 17 ستمبر  ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عرب عائلی کمیٹی کے 10 ویں سہ روزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  اجلاس میں دونوں تنظیموں کے مابین تعاون اور تجربات کے تبادلے کے فریم ورک پر کام کیا گیا۔
اجلاس کی اختتامی تقریب میں خاندانی مسائل اور بچوں سے متعلق معاشرتی موضوعات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

خاندانی مسائل کے حل تلاش کرنے کے لئے مشترکہ اقدامات کئے گئے(فوٹو سوشل میڈیا)

مختلف موضوعات میں  بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے اور موجودہ اور آنے والی عرب اور اسلامی نسلوں کے لیے معقول زندگی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تجربات شامل تھے۔
اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے انسانی ہمدردی ، ثقافتی اور سماجی امور  طارق علی بخیت نے عرب خواتین کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی موقع پر او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کا بیان کو پیش کیا۔
جس میں او آئی سی اور عرب لیگ  میں باہمی تعاون اور تبادلے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔

دونوں تنظیموں کے مابین تعاون اور تجربات کے تبادلے پر کام کیا گیا۔(فوٹو عرب نیوز)

طارق بخیت نے مختلف ممالک کی  جانب  سے کورونا وائرس  کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات خاص طور پر اس مرحلے میں معاشرتی و اقتصادی اثرات کا سامنا کرنے پر خاندانی اور بچوں سے متعلق سماجی موضوعات کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے گھریلو تشدد سے نمٹنے پر توجہ دیتے ہوئے ثقافتی ، معاشی ، معاشرتی اور تعلیمی  معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے خاندانی مسائل کے خاطر خواہ حل تلاش کرنے کے لئے مشترکہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔
 

شیئر: