Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور مکہ ریجن سمیت کئی علاقوں میں گردآلود ہوائیں

کئی علاقوں میں حد نظر محدود ہوگئی تھی۔ ( فوٹو عاجل) 
 سعودی عرب میں باحہ ریجن سمیت مملکت کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی اطلاعات ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق العقیق، الھجرہ، الکری، المخواۃ، المندق، بلجرشی، بنی حسن، وامد الزناد اور قلوۃ میں رات تک گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا-  
جازان میں بھی بدھ کو شدید گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ جیزان شہر کے علاوہ سات کمشنریوں میں حد نظر محدود ہوگئی تھی۔  

ریاض ریجن کے 17 علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ رہا۔(فوٹو عاجل)

سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ شہر اور اس کی تین کمشنریوں سے بھی اسی طرح کی اطلاعات ملی ہیں۔
المرصد کے مطابق بدھ کو مکہ ریجن کی کمشنریوں جدہ، قنفذہ، اللیث، بحرہ، خلیص اور رابغ میں رات آٹھ بجے تک گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔
محکمہ شہری دفاع نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں احتیاط سے کام لیں۔ ان دنوں موسم غیر مستحکم چل رہا ہے, خاص طور پر دمے کے مریض اور شاہراہوں کے مسافر احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔

جازان اور عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ  موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے پانچ علاقوں میں گرد آلود آندھیاں چلیں گی جبکہ جازان اور عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ریاض، قصیم، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور الشرقیہ کے شمالی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔ جدہ اور جازان کو جوڑنے والی شاہراہ پر بھی گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔  

شیئر: