Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور مشرقی ریجن میں موسلادھار بارش

بدھ کو بھی مشرقی ریجن اور ریاض میں گردو غبار اور بارش کا امکان ہے۔ فوٹو: سبق
 سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں منگل کو موسلا دھار بارش کے بعد کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ریاض میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے ۔ نشیبی مقامات زیر آب آگئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہر عبدالعزیز الحصینی نے ٹویٹر پر بتایا کہ مشرقی ریجن کی کمشنری الاحسا کی تحصیل حرض میں طوفانی بارش سے علاقہ سیلاب کی زد میں آ گیا ہے۔
ریاض ریجن میں منگل کو موسلادھار بارش سے وادی الحریق ، حوطة بنی تمیم میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہے۔ 

ریاض میں بارش نشیبی مقامات زیر آب آگئےفوٹو: سبق

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو بھی مشرقی ریجن اور ریاض کے جنوبی علاقوں میں گردو غبار کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ 
نجران، جازان، عسیر اور باحہ میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ اس کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعے کو مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر مستحکم رہے گا۔
مدیہ منورہ ،حائل اور حدود شمالیہ کی کئی کمشنریاں اس صورتحال سے متاثر رہیں گی ۔مکہ مکرمہ، ریاض، قصیم، باحہ، عسیر اور جازان میں جمعرات اور جمعے کو موسم خراب رہے گا ۔گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ برفباری کا بھی امکان ہے۔

شیئر: