Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں موبائل سم کا غیر قانونی کاروبار، غیرملکی گرفتار 

قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ (فوٹو: عاجل)
 سعودی عرب میں ریاض پولیس نے کہا ہے کہ موبائل سم کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے دو غیر ملکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ قانونی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کے پولیس ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا موبائل سم کے کاروبار میں ملوث دونوں بنگلہ دیشی غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔
دونوں غیر ملکی الیکٹرانک آلات کی ایک دکان کو موبائل سم کے کاروبار کے لیے ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔  
پولیس ترجمان نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کے قبضے سے 1325 موبائل سم ضبط کی گئی ہیں۔ سم کو ایکٹیو کرنے والی پانچ مشینیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی شناختی دستاویزات کی  34 کاپیاں بھی ملیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ وہ متعدد افراد کے فنگر پرنٹس کا ریکارڈ بھی محفوظ کیے ہوئے تھے۔ تمام آلات ملزمان کے یہاں رکھے ہوئے تھے۔ سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کی لاعلمی میں ان کے نام سے سم نکلوا کر فروخت کررہے تھے۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: