Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی میعاد 72 گھنٹے

توسیع کی منظوری ایوان شاہی کے فرمان پردی گئی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے مملکت آنے والوں کے لیے  پی سی آر ٹیسٹ کی میعاد 48 گھنٹے سے بڑھا کر 72 گھنٹے کردی ہے۔
مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرکے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کورونا وائرس سے پاک ہیں۔ پی سی آر ٹیسٹ کی میعاد میں توسیع کی منظوری ایوان شاہی کے فرمان پر دی گئی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ مملکت آنے والے تمام غیرملکیوں پر نافذ ہوگا۔ اس سے 8 برس سے کم عمر کے بچے مستثنی ہوں گے۔ کورونا ٹیسٹ کے سلسلے میں اس ملک کے قوانین کا لحاظ کیا جائے گا جہاں سے غیرملکی سفر کرکے مملکت پہنچا ہوگا۔
محکمہ شہری ہوابازی نے تمام سرکاری اداروں، سعودی اور غیرملکی فضائی کمپنیوں اور کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زمینی خدمات انجام دینے والی کمپنیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ سیکریٹری صحت نے تحریری طور پر اس کی اطلاع دی تھی۔
مملکت میں کام کرنے والی بعض فضائی کمپنیوں نے اپنے مسافروں کو بھی محکمہ شہری ہوابازی کی نئی ہدایت سے مطلع کردیا ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: