Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کی واپسی کورونا ضوابط کی پابندی سے مشروط

48 گھنٹے سے زیادہ پرانا کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ قبول نہیں ہوگا۔ (ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت آتے وقت سعودی شہریوں سمیت جی سی سی ممالک اور غیرملکیوں پر کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی ضوابط لاگو کیے جائیں گے۔
 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں مزید کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے اور متعدد ملکوں میں کووڈ 19 وبا کی دوسری لہر اور کورونا ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے سال رواں 2020 کےآخر تک سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ جی سی سی ممالک کے شہریوں اور خروج و عودہ، ملازمت، یا اقامہ یا وزٹ ویزا ہولڈر غیرملکیوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت کورونا ضوابط کی پابندی کے ساتھ مشروط ہوگی۔
ہر آنے والے کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کورونا وائرس سے پاک ہے۔ سرٹیفکیٹ بیرون مملکت رجسٹرڈ ادارے ہی کا قابل قبول ہوگا۔ سعودی عرب پہنچنے سے 48 گھنٹے سے زیادہ پرانا ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ 

 بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی جزوی طور پر اٹھائی جائے گی(فوٹو سبق)

 سبق کے مطابق منگل 15 ستمبر سے جی سی سی ممالک کے شہریوں اور غیرملکیوں کی سعودی عرب آمد کے لیے دو شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ دونوں کا تعلق سعودی عرب میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے والےاقدامات سے ہے۔ 
پہلی شرط یہ ہے کہ جی سی سی کا شہری یا غیرملکی نئے کورونا وائرس سے پاک ہو۔ اس کے لیے اسے پی سی آر کرانا ہوگا۔ پی سی آر کی رپورٹ سعودی عرب پہنچنے سے48 گھنٹے تک کی ہو اگر زیادہ وقت گزر گیا تو رپورٹ غیرموثر ہوگی۔ 
دوسری شرط یہ ہے کہ پی سی آر کی رپورٹ متعلقہ ملک کے ایسے میڈیکل سینٹر سے جاری کردہ ہو جو سعودی عرب میں رجسٹرڈ ہو۔ 

شیئر: