Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا فرانسیسی وزیر خارجہ سے رابطہ

سعودی وزیر خارجہ نے جی 20 اجلاسوں کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو فرانس میں امور خارجہ و یورپی امور کے وزیر جان ایف جوڈریان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے فرانس اور سعودی عرب کے گہرے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ مختلف شعبوں میں موجود تعاون کے منظر نامے کا بھی جائزہ لیا۔
 سعودی عرب کی قیادت میں جی 20 کے مختلف اجلاسوں کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
دریں اثنا سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیرنے آئس لینڈ کے وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ 
عادل الجبیر سے پیرکو برطانوی وزیر مملکت برائے امور مشرق وسطٰی جیمز کلیفرلے نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کرکے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ کا جائزہ لیا- 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: