Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سیاحت کے شعبے میں دس لاکھ سعودیوں کے لیے روزگار‘ 

’افرادی قوت کے فروغ کی حکمت عملی تیار کی ہے‘ (فوٹو ٹوئٹر: وزارت سیاحت)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ 2030 تک سیاحت کا شعبہ دس لاکھ سعودیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ روزگار کے فروغ کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ نئی نسل کو سیاحت کے شعبے سے منسلک کرنے کی سکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ وزارت سیاحت نے افرادی قوت کے فروغ کی حکمت عملی تیار کی ہے۔

’سیاحت کے فروغ کی حکمت عملی قیادت کی امنگوں کے عین مطابق ہے‘ (فوٹو: ایس پی اے) 

وزارت سیاحت سرکاری اور نجی اداروں کے تعاون سے سیاحت کے شعبے میں کام کرنے کے لیے مقامی نوجوانوں کو تیار کرے گی۔ نوجوانوں میں سیاحت کا عصری تصور رائج کرے گی۔ نوجوانوں کو سیاحوں کی خدمت کا ہنر سکھایا جائے گا اور انہیں سیاحت کے مختلف پیشوں کے حوالے سے منفرد تجربات سے آگاہ کیا جائے گا۔  
وزیر سیاحت نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کی حکمت عملی قیادت کی امنگوں کے عین مطابق ہے- 
انہوں نے بتایا کہ لڑکوں اور لڑکیوں میں سیاحتی مہارتیں اعلٰی ترین معیار کے مطابق پیدا کی جائیں گی۔ بین الاقوامی کمپنیوں سے استفادہ کیا جائے گا۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی سرپرستی ہوگی۔

شیئر: