Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ’بوڑھے‘ پہاڑوں کی سیاحت کرنے لگے

سعودی عرب میں الشیبان گروپ نے شمالی مملکت کے پہاڑوں کی سیاحت کرکے مقامی شہریوں کو بھی پہاڑوں کے دامن میں واقع حیران کن تاریخی مقامات دیکھنے کی ترغیب دی ہے۔ 
الشیبان سے مراد بوڑھے ہیں۔ الشیبان گروپ میں بیس معمر افراد شامل ہیں۔
انہوں نے کوہستانی علاقوں کے جمالیاتی پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور پہاڑوں کے دامن میں محفوظ تاریخی مقامات سے رائے عامہ کو آگاہ کرنے کے لیے پہاڑوں کی سیاحت کا پروگرام بنایا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق الشیبان گروپ نے سوشل میڈیا پر ’رحلۃ الشیبان‘ ہیش ٹیگ جاری کرکے نوجوانوں کو اس کی ترغیب دی ہے۔
انہوں نے نئی نسل کو چیلنج دیا کہ بوڑھے کوہستانی علاقوں کی سیاحت کر رہے ہیں آپ کہاں ہیں۔

بزرگوں نے  سیاحت کے دوران اپنے وڈیو کلپ اور تاریخی مقامات کے جمالیاتی مناظر کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ 
گروپ کے ایک رکن رجا المروانی نے بتایا کہ ہمارا گروپ بیس افراد پر مشتمل ہے۔ داخلی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شمالی سعودی عرب کی سیر کررہے ہیں۔ 
المروانی نے مزید کہا کہ 2 برس سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے سیاحتی پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں اور ہر سفر کی روداد سوشل میڈیا پر ’رحلۃ الشیبان‘ کے نام سے شیئر کررہے ہیں۔ 

گروپ میں شامل خالد الجہنی نےبتایا کہ حال ہی میں رال اور العلا میں الحویہ نیز الغرامیل، محجۃ پہاڑ، وادی روافہ، تبوک کے شقری، اور المعظم قلعے کی سیر کر چکے ہیں۔
20 رکنی گروپ میں کوئی بھی پچاس برس سے کم کا نہیں۔ پہاڑوں کے چوٹیوں پر گئے۔ تاریخی معلومات جمع کرکےشیئر کیں۔ اس سے ہماری جسمانی ورزش بھی ہوگئی۔ 

الجہنی نے بتایا کہ شمالی سعودی عرب کے کئی پہاڑوں کی چٹانوں پر ماقبل تاریخ کے نقوش کندہ ہیں۔ یہ پہاڑ اسلامی آثار سے مالا مال ہیں۔ ان کی تاریخی اہمیت ہے۔ ان میں غار بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: