Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو میں تیسری سہ ماہی کے نتائج

آرامکو شیئر ہولڈرز کو 70.32 ارب ریال مالیت کا نقد منافع تقسیم کرے گی۔ فوٹو اے ایف پی
تیل کی سب سے بڑی کمپنی سعودی آرامکو نے سال 2020 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود کمپنی نے بہترین آپریشنل کارکردگی دکھائی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق سعودی آرامکو نے کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر منفی اثرات اور دنیا بھر میں بے یقینی کی صورتحال میں بہترین آپریشنل کارکردگی اور تسلی بخش مالی پوزیشن کا مظاہرہ کیا ہے۔ 
خراب حالات کے باوجود کمپنی کو 44.2 ارب ریال(11.8 ارب ڈالر) فری کیش فلو سے 46.5 ارب ریال (12.4 ارب ڈالر ) حاصل ہوئے ہیں۔ 
سعودی آرامکو نے رواں سال 2020 کی تیسری سہ ماہی پر شیئر ہولڈرز کو 70.32 ارب ریال مالیت کا نقد منافع تقسیم کرے گی۔ 
آرامکو موجودہ حالات سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنی استعداد بڑھانے اور سرمایہ خرچ بہتر بنانے والے پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی آرامکو کے چیئرمین انجنیئر امین التاجر نے کہا ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں میں زندگی کے آثار نظر آنے اور تیسری سہ ماہی کے دوران تیل کی طلب میں بہتری پیدا ہونے کے خوشگوار نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی منڈیوں کو چیلنج درپیش ہیں تاہم ان تمام حالات کے باوجود شیئر ہولڈرز کے حوالے سے کمپنی نے اپنا فرض نبھایا ہے ۔ 
 

شیئر: