Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کے بعد جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ فوٹو اے ایف پی
تحریک انصاف کے سینئیر رہنماء جہانگیر ترین نے پاکستان واپس آ گئے ہیں۔
جہانگیر ترین جمعے کو نجی ایئر لائن سے لندن سے لاہور پہنچے۔
ایک دن پہلے جمعرات کو جہانگیر ترین کے میڈیا سیل نے اردو نیوز کو ان کے پاکستان واپسی آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ رواں ماہ نومبر میں لندن سے پاکستان واپس آئیں گے لیکن واپسی کی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
خیال رہے کہ جہانگیر ترین لندن علاج کی غرض سے گئے تھے۔
شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے زراعت کی ٹاسک فورس کا عہدہ واپس لے لیا تھا اور چینی بحران میں مبینہ طور پر ملوث شوگر ملز کا فرانزک آڈٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ 
جہانگیر ترین اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے چند ہفتوں بعد لندن روانہ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کو بھی شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔ 
جہانگیر ترین، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف ایف آئی اے لاہور تحقیقات کر رہا یے، جس میں ان کے طلبی کے نوٹسز بھی جاری ہوئے ہیں تاہم اب تک وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

شیئر: