Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کی آنتوں سے دستانہ برآمد

بچے کو قے اور شدید قبض کی شکایت تھی (فوٹو، ٹوئٹر)
بیشہ کے جنرل ہسپتال کی ٹیم ننے 9 سالہ بچے کا آپریشن کرکے اس کی آنتوں سے جراحی کے لیے استعمال ہونے والا دستانہ نکال لیا۔
بچے کو کئی دنوں سے شدید قبض اور قے کی شکایت تھی مگر ڈاکٹر اس کی تشخیص نہ کرسکے۔ بچے کی بگڑتی ہوئی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے کمشنری کے بچوں کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے فوری طور پر الٹرا ساونڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ الٹراساونڈ کی رپورٹ میں بچے کی آنتوں میں غیر معمولی چیز کی نشاندہی کی گئی تھی۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے بیشہ جنرل ہسپتال میں شعبہ اطفال کے ذمہ دار کے حوالے سے بتایا کہ کم عمر بچے کو انتہائی خراب حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسکا طبی معائنہ کرنے کے بعد الٹراساونڈ رپورٹ کو دیکھتے ہوئے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔
ذمہ دار کا کہنا تھا کہ بچے کی آنتوں میں جراحی کےلیے استعمال ہونے والا مخصوص دستانہ پھنسا ہوا تھاجسے آپریشن کرکے نکالا گیا۔
ہسپتال کے شعبہ اطفال کے ایک سرجن کا کہنا تھا کہ اس قسم کے کیسز کی تشخیص فوری طور پر ہونا ممکن نہیں ہوتا اس کے لیے انتہائی حساس الٹراساونڈ اور ماہرین کی ٹیم ہونا ضروری ہے۔
اس ضمن میں ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں تاکہ اس قسم کے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بچے کو کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اس کی طبعیت بہتربتائی جاتی ہے۔

شیئر: