Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہسپتال روبوٹ سرجری والے عالمی مراکز میں شامل

سینٹر نے ایک سال میں 105 پیچیدہ آپریشن کیے (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں امراض قلب کا مرکز دنیا بھر میں دل کی روبوٹ سرجری کرنے والے 5 بڑے سینٹرز میں شامل ہوگیا۔
سینٹر نے ایک سال کے دوران روبوٹ کے ذریعے دل کے 105 پیچیدہ ترین آپریشن کیے ہیں۔

روبوٹ ٹیکنالوجی سے دل کے آپریشن میں بڑی سہولت ہوگئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکی کمپنی دی ونسی اور دل کے مشکل ترین آپریشن میں سرجنز کو ٹریننگ دینے والی  ؎معاون کمپنی ایم آئی ایس نے اپنی رپورٹ میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کے ماتحت امراض قلب کے مرکز کو فہرست میں شامل کیا ہے۔
کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کے ماتحت امراض قلب مرکز فروری 2019 سے فروری 2020 کے دوران امریکہ میں دل کے امراض اور آپریشن کرنے والے بین الاقوامی اہم مراکز کو پیچھے چھوڑ گیا۔
 روبوٹ سرجری کا نظام بڑا منفرد ہے۔ روبوٹ میں کیمرے سے آراستہ بازو نصب ہے اور جراحتی آلات والے مشینی بازو بھی اس میں نصب ہیں۔ سرجن روبوٹ کے بازوؤں کو کنٹرول کرتا ہے اور وہ آپریشن ٹیبل کے قریب کمپیوٹر سے مربوط سکرین کے سامنے بیٹھا ہوتا ہے۔ کنٹرول یونٹ سرجن کو دل کا ہر حصہ تین زاویوں کے ساتھ انتہائی شفاف انداز میں نمایاں کرکے دکھاتا ہے-
امراض و حراجت قلب کے مرکز کے کنسلسٹنٹ ڈاکٹر فراس خلیل نے بتایا کہ روبوٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کے آپریشن کی وجہ سے بڑی سہولت ہوگئی ہے۔  14 سے 80 برس کی عمر والے مریضوں کا آپریشن آسانی سے ہوجاتا ہے اور وہ بڑی تیزی سے صحت یاب ہوجاتے ہیں۔
کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کے ماتحت امراض و جراحت قلب کے مرکز نے فروری 2019 سے لے کر  فروری 2020 کے درمیان 105 دل کے نہایت نازک اور پیچیدہ آپریشن کرکے 98.2 فیصد تک کامیابی حاصل کی۔ اسی دوران امریکی کمپنیاں دنیا بھر کے معروف امراض قلب کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ تیار کر رہی تھیں۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: