Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ڈیجیٹل ریسرچ گیٹ کا آن لائن افتتاح

گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل نے بدھ کو آن لائن افتتاح کیا ہے۔( فوٹو سبق)
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد بن فیصل نے بدھ کو جدہ گورنر ہاوس میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کےسربراہ کی موجودگی میں مکہ ڈیجیٹل ریسرچ گیٹ کا آن لائن افتتاح  کیا ہے۔
مکہ کلچرل فورم نے ڈیجیٹل کی دنیا کے لیے’ مثال کس طرح بنیں‘ کے عنوان سے متعدد پروگرام تیار کیے ہیں او ر یہ ان میں سے ایک ہے۔
سبق ویب کے مطابق خالد الفیصل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ  امت کے بغیر تمدن کا تصور نہیں۔ نصب العین کے بغیر امت کا وجود نہیں جبکہ نصب العین منصوبے کے بنا نہیں اور منصوبہ انسان کے بغیر نہیں ہے۔

مصنوعی ذہانت کے حوالے سے معلومات تک رسائی کا موقع ملے گا۔( فوٹو سبق)

یونیورسٹی کے سربراہ نے  مکہ ڈیجیٹل ریسرچ گیٹ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد مکہ  ریجن میں ماحولیاتی، طبی، صنعتی، انتظامی اور سماجی مسائل حل کرنے کے لیے ریسرچ اور جدت طرازی کو فروغ دینا ہے۔
ریسرچ اور جدت طرازی کا کام ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔ سائنسدان، سکالر اور جدت طراز اچھوتے سائنسی حل پیش کریں گے۔ بہترین حل پر بیس لاکھ ریال کے انعام تقسیم ہوں گے۔
انہں نے بتایا کہ مکہ گیٹ سرکاری و نجی اداروں اور تمام افراد کو مصنوعی ذہانت کے حوالے سے نت نئی معلومات تک رسائی کا موقع فراہم  کرے گا۔

شیئر: