Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’المکیسر‘ ساحل پر سیاح کیوں کھینچے چلے آرہے ہیں

الوجہ ، بحیرہ احمر کا حسین اور شفاف ترین ساحل مانا جاتا ہے۔(فوٹو العربیہ)
 سعودی عرب کے تبوک ریجن کی الوجہ کمشنری میں بحیرہ احمر کے ’المکیسر‘ ساحل پر سیاح کھینچے چلے آرہے ہیں۔ اس ساحل پر خوبصورت منا ظر سیاحوں کو دعوت نظارہ دے رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق  سعودی فوٹو گرافر محمد الشریف نےالمکیسر کے جمالیاتی مناظر کیمرے میں قید کرکے قدرتی مناظر کے شائقین کو نئی منزل دکھائی ہے۔
حسین مناظر کے  شائقین کا ساحل پر تانتا بندھ گیا ہے وہ شہروں کے شور شرابے اور آلودہ فضاوں سے دور  پرسکون او ر صاف فضا کا لطف اٹھانے کے لیے یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔

ماہی گیری کے دلدادہ بھی یہاں پہنچ کر اپنا شوق پورا کر رہے ہیں۔(فوٹو العربیہ)

یہاں سمندری چٹانیں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ماہی گیری کے دلدادہ بھی یہاں پہنچ کر اپنا شوق پورا کر رہے ہیں۔
 محمد شریف نے بتایا کہ ’الوجہ کمشنری  تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے بھی اہم ہے۔ اس مقام سے جہاں ما ضی میں بندرگاہ ہوتی تھی ابا واجداد کی یادیں وابستہ ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ الوجہ کے کئی نام ہیں بعض لوگ کہتے ہیں اس کا نام اس لیے پڑا کہ افریقہ، مراکش اور مصر سے آنے والوں کے لیے ارض حجاز کی شروعات یہاں سے ہوتی ہے۔ الوشن، الو شا شہ، بندرالوجہ، مینا الوجہ اور الوجہ الحسن بھی اس کے نام ہیں۔
الوجہ، بحیرہ احمر کا حسین اور شفاف ترین ساحل مانا جاتا ہے۔

شیئر: