Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے آسمان پر چاند اور زہرہ ایک ساتھ

فوٹو گرافی کے حوالے سے منفرد فلکیاتی منظر تھا۔(فوٹو العربیہ)
جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاھرہ نے  کہا ہے کہ جمعےکو سورج طلوع ہونے سے دو گھنٹے 20 منٹ قبل عرب ممالک کے آسمان پر زہرہ سیارے اور چاند کے ایک ساتھ نظر آنے کا  منظر دیکھا گیا ہے۔
یہ فوٹو گرافی کے حوالے سے اپنی نوعیت کا منفرد فلکیاتی منظر تھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ابو زاھرہ نے بتایا کہ چاند اور زہرہ چمک کے حوالے سے سورج کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ چاند اور زہرہ کو صبح کی روشنی شروع ہوتے ہیں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے اور اس کا منظر دلفریب ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ چاند اور زہرہ کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ دوربین کے ذریعے دیکھے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  ٹیلی سکوپ کے ذریعے زہرہ سیارے کے مشاہدے کے وقت یہ سیارہ سورج کی روشنی کی وجہ سے چوراسی فیصد روشن نظر آتا ہے البتہ  آئندہ مہینوں کے دوران مدار میں مسلسل گردش کی وجہ سے زہرہ کا ظاہری حجم چھوٹا ہوتا چلا جائے گا کیونکہ وہ کرہ ارض سے جتنا دور ہو گا اتنا ہی چھوٹا نظر آئے گا۔
مارچ 2021 میں اس کی چمک بڑھتی چلی جائے گی اور پھر مکمل روشن نظر آنے لگے گا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں