Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی کے الزام میں چار وثیقہ نویس معطل

متعدد خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔(فائل فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں وزیر انصاف ولید الصمعانی نے چار وثیقہ نویسوں ( نوٹری پبلک) کو معطل کرکے اینٹی کرپشن اینڈ کنٹرول کمیشن کے حوالے کردیا۔ چاروں پر بدعنوانی کے الزامات ہیں ۔
اخبار 24 کے مطابق  ’چاروں وثیقہ نویسوں پر الزام ہے کہ وہ متعدد خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے ہیں‘۔
’اختیارات کے غلط استعمال، اثر و نفوذ سے ناجائز فائدہ، وثیقہ نویسی کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں دلچسپی، سرکاری ملازمت کے فرائض کی خلاف ورزی اور محکمہ جاتی کردار کے منافی سرگرمی کر رہے تھے‘۔
اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ اعلی عدالتی کونسل نے دو ججوں  کو معطل کرکے تحقیقاتی ادارے کے حوالے کردیا ہے۔

شیئر: